کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ یقین دہانی کے باوجود غیر ملکی کر کٹرز کی پاکستان نہ آمد پرمایوس

غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے پی سی بی کوئی حل ڈھونڈے نہیں تو فرنچائز دل چھوڑ دیں گی ،پی سی بی ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرے جو پاکستان آنے کو تیار ہوں، شین واٹسن نے پاکستان آنے کی ہامی بھری مگر آخری وقت میں منع کردیا،ندیم عمر

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے مشہور کھلاڑیوں کی جانب سے ساتھ چھوڑنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کوئی کھلاڑی آرہا تو کوئی جارہا ہوتا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر آمادہ نہیں کر سکتے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرے جو پاکستان آنے کو تیار ہوں۔

ندیم عمر نے کہا کہ شین واٹسن نے پاکستان آنے کی ہامی بھری تھی مگر آخری وقت میں منع کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی پی ایس ایل فائنل میں شرکت کیلئے لاہور نہیں آئے تھے جبکہ پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی وہاں موجود تھے جس کے نتیجے میں کوئٹہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

ندیم عمر نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے پی سی بی کوئی حل ڈھونڈے نہیں تو فرنچائز دل چھوڑ دیں گی۔

لاہور میں رواں ہفتے ہونے والے دھماکے کو اہم وجہ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ دھماکے سے بہت سے غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہوئے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے پاکستان آنے والے اپنے کھلاڑیوں کے نام بھی بتایا جن میں رلی روسو کرس گرین، تھیسارا پریرا، چارلز جونسنز اور محمود اللہ شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مشہور آل رانڈر شین واٹس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق بلیباز کیون پیٹرسن بھی شامل تھے جو گزشتہ برس بھی پاکستان نہیں آئے تھے۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 16:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :