ورکرز کنونشن میں قیادت نے جس طرح خواتین کی رہنما ئی اور تحسین کی اس سے حوصلے مزید بڑھے ہیں ‘ مسرت چیمہ

اپنی پارٹی کے شانہ بشانہ چلیں گے ،قیادت کی ہدایت پر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا ‘ ممبر ایگزیکٹو کونسل کی گفتگو

اتوار 18 مارچ 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹوکونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا اہتمام کرنے کیلئے خواتین ورکرز کنونشن کا انعقاد کرنے پر خواتین رہنما اور کارکنان سینئر رہنما منزہ حسن کی شکر گزار ہیں ،قیادت نے جس طرح خواتین کی رہنما ئی اور تحسین کی ہے اس سے ہمارے حوصلے مزید بڑھے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جہاںخواتین کو عزت ملتی ہے ۔ہم انشا اللہ اپنی پارٹی کے شانہ بشانہ چلیں گے اور قیادت کی ہدایت پر ممبر سازی مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی کی تمام خواتین اور کارکنان سینئر رہنما منزہ حسن کی شکر گزار ہیںجنہوںنے قیادت سے ملاقات کا موقع فراہم کیا اور پارٹی کے معاملات پر کھل کر بات ہوئی ۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ پارٹی قیادت کے حکم کے مطابق پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے ممبر سازی اور رابطہ مہم شرو ع کر دی ہے اورا انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی ۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 16:40:04