اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پہنچ گئی

کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 19 مارچ 2018 00:50

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل تھری میں جگہ بنا لی۔ اسلام آباد یونائیٹد نے 155 رنز کا ہدف صرف 12.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتداء میں زیادہ سود مند نہ رہا۔ کپتان مصباح الحق کی غیرموجودگی کے باوجود اسلام آباد یونائیٹد نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس کے ابتدائی بلے بازوں نے کراچی کنگز کی بائولنگ کو بتاہ کر کے رکھ دیا۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 00:50:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :