قومی ہیرو منصور احمد کی حکومت سے علاج کیلئے مدد کی اپیل

پیر 19 مارچ 2018 13:37

قومی ہیرو منصور احمد کی حکومت سے علاج کیلئے مدد کی اپیل
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق اولمپیئن منصور احمد ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کا مشورہ دیا ہے، پی ایچ ایف کے سکریٹری نے شہباز احمد نے ان کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور پی ایچ ایف کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، ڈاکٹر نے ان کے دل میں پیس میکر نصب کردیا ہے۔

تاہم ان کے پھیپڑوں نے بھی کام چھوڑدیا اور گردے بھی متاثرہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق گول کیپر منصور احمد کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے لیے بھاری رقم درکار ہوگی، ہاکی کے حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے حکومتی سطح پر ان کی مالی اعانت کی اپیل کی ہے۔منصور احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے حکومت کی جانب سے میرے علاج پر توجہ دی جائے گی۔یاد رہے کہ منصور احمد نے 1994ءکے ورلڈ کپ فائنل میں ہالینڈ کیخلاف فیصلہ کن پنلٹی سٹروک بچا کر پاکستان کے چوتھی بار عالمی چیمپئن بننے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 13:37:33