پی ایس ایل3 ، پشاور زلمی کو پلے آف مقابلے سے قبل بڑا دھچکہ لگ گیا

پیر 19 مارچ 2018 16:02

پی ایس ایل3 ، پشاور زلمی کو پلے آف مقابلے سے قبل بڑا دھچکہ لگ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2018ء) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاورزلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کامران اکمل نے لاہور قلندرز کیخلاف آخری لیگ میچ میں دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کو پلے آف مرحلے میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم 36سالہ وکٹ کیپر بلے باز منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف مقابلے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں ۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ پلے آف میچ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔ یادرہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے مابین پہلا ایلیمنیٹر مقابلہ منگل کو قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 16:02:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :