ہاکی کے نامور کھلاڑی نصیر بندہ کی 25 ویں برسی کل منائی جائے گی

پیر 19 مارچ 2018 17:00

عارفوالا۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے نامور کھلاڑی نصیر بندہ کی 25ویں برسی کل20 مارچ بروز منگل کو منائی جائے گی، وہ 15مئی1932 ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے ،ان کااصل نام نصیراحمد تھا ،انہوںنے بین الاقوامی ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کی ، انہوںنے دو ایشیائی کھیلوں اور ایک اولمپک کھیل میں سونے کا جبکہ ایک اولمپک کھیل میں چاندی کا تمغہ بھی حاصل کیا، انہوں نے 1960ء میں روم اولمپکس کے فائنل میں بھارت کے خلاف گول کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا ،وہ20 مارچ1993ء کو وفات پاگئے تھے۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 17:00:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :