پی ایس ایل ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتانوں کا میچ میں کامیابی کے لئے بیانات، میچ کانٹے دار ہوگا

ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز (کل) مد مقابل ہونگے

پیر 19 مارچ 2018 17:43

پی ایس ایل ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتانوں کا میچ میں کامیابی کے لئے بیانات، میچ کانٹے دار ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) پی ایس ایل ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایلمنیڑون کے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔ دونوں کپتانوں نے کہا ہے کہ انکی ٹیم ایلمنیٹر ون میچ میں کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گی۔

(جاری ہے)

اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (آج) منگل کو ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے لیگ مرحلے میں دس، دس پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے نبرد آزما ہوگی۔ ایلمنیٹر ٹو 21 مارچ کو لاہور جبکہ فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 17:43:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :