آئی سی سی لیول ٹو چارج، کگیسو ربادا کی کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت کا فیصلہ کل ہو گا

پیر 19 مارچ 2018 17:43

آئی سی سی لیول ٹو چارج، کگیسو ربادا کی کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت کا فیصلہ کل ہو گا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء)سیاہ فارم جنوبی افریقن فاسٹ بائولر کگیسو ربادا کی کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت کا فیصلہ کل بدھ کو ہو گا۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ربادا کی سزا کے خلاف کیس کی کاروائی مکمل ہوجائیگی اور انکی کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز میں شرکت کا فیصلہ (کل) بدھ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے مائیکل ہیرون بطور جوڈیشنل کمشنر وڈیو کانفرنس کے ذریعے سماعت کرنا تھی جس کا مطلب ہے کہ ان کی کینگروز کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں شرکت کا فیصلہ 21 مارچ کو ہو گا۔ ربادا نے کیس کیلئے جنوبی افریقہ کے معروف ایڈووکیٹ ڈیلی موفو کی خدمات حاصل کی ہوئی تھی ۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ کو شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے دوسرے ٹیسٹ کے دوران کینگروز قائد کو کندھا مارنے پر ان پر لیول ٹو چارج عائد کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں آسٹریلیا کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہونا پڑا تھا، جنوبی افریقن بائولر نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 17:43:36