راولپنڈی ڈسٹرکٹ اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

پیر 19 مارچ 2018 17:58

راولپنڈی ڈسٹرکٹ اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کل شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ پرسوں بدھ سے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر مطاہر سہیل نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں اوپن مقابلے ہونگے جس میں راولپنڈی کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں، چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں بوائز انڈر- 17 سنگلز، لیڈیز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان 20 مارچ کو کیا جائیگا۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 22 مارچ کو جبکہ فائنل مقابلے 23 مارچ کو کھیلے جائیں گے فائنل کے بعد چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، مطاہر سہیل راولپنڈی ڈسٹرکٹ کوچ بھی ہیں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ سے بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور امید ہے کہ ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں رکھ کر تربیت دی جائے گی۔۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 17:58:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :