پی ایس ایل فائنل کے لیے میچ کے دوران مخصوص شاہراہوں کو بند کردیا جائیگا

کسی شہری کو بھی پیدل اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،، میچ دیکھنے والوں کو صرف موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت ہوگی،سکیورٹی حکام کی بریفنگ

پیر 19 مارچ 2018 20:30

پی ایس ایل فائنل کے لیے میچ کے دوران مخصوص شاہراہوں کو بند کردیا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے لیے میچ کے دوران مخصوص شاہراہوں کو بند کردیا جائیگا۔کسی شہری کو بھی پیدل اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،، میچ دیکھنے والوں کو صرف موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب پیر کو پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی اردویونیورسٹی کے گرانڈ میں پارکنگ دی جائیگی،، میچ کے دوران مخصوص شاہراہوں کو بند کردیاجائیگا،، اسٹیڈیم روڈ کے دونوں نجی اسپتالوں کے راستوں کو کھلا رکھا جائے گا،، میچ کے دوران حسن اسکوائر، نیو ٹاون اور ڈالمیا روڈ کو بھی ٹریفک کیلییبند کیا جائے گا،،1600 سو ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دینگی ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ میچ دیکھنے والوں کوواک تھرو گیٹ سے بھی گزارا جائے گا،، پارکنگ کے بعد ٹکٹ چیک کیے جائینگے،، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مخصوص شاہراہوں کوعام ٹریفک کیلیے بند کیا جائیگا،، صرف ایمرجنسی گاڑیوں کے آنے کی اجازت دی جائے گی،، شارع فیصل اور شاہراہ قائدین مکمل طورپر کھلی رہے گی،، کسی شہری کو بھی پیدل اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

رینجرز کے بریگیڈیئر شاہد کے مطابق میچ دیکھنے والے صرف موبائل فون لانے کی اجازت ہے کسی قسم کا بیری پاور بینک لانے کی اجازت نہیں ہوگی،، دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچایا جائیگا،،شام پانچ بجے کھلاڑیوں کی آمدورفت کے سبب عوام کے لیے راستے بند کردیے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ میچ ختم ہونے کے بعد شائقین کو شٹل سروس تک پہنچایا جائیگا،، عوام سے تعاون کے خواہاں ہیں جو کچھ کیا جارہا ہے ان کی حفاظت کے لیے کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 20:30:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :