ڈسٹرکٹ چکوال میں فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

پیر 19 مارچ 2018 21:13

ڈسٹرکٹ چکوال میں فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء)ڈسٹرکٹ چکوال میں فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے ۔ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچز کھیلے گیے۔افغان فٹبال کلب اور چکوال سپورٹس فٹبال کے درمیان کھیلے جانے والا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد افغان فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

جبلہ الشہباز فٹبال کلب مینگن اور پنوال فٹبال کلب کا میچ مقررہ ٹ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا اور پینلٹی پر الشہباز فٹ بال کلب مینگن نے میچ جیت لیا۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بہت اچھے انتظامات کیے گئے جبکہ ریفری عمران او ر آصف مسیح تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چکوال چودھری عامر اوصاف اور سٹاف نے فٹ بال گرائونڈ پر بہترین انتظامات کیئے جبکہ ڈی ایف اے کے عہدیداران چودھری آصف طاہری،جمیل عالم ا،جمیل ہمدم اور پرانے کھلاڑیوں نے بھرپور تعاون کیا۔اس موقع پر تماشایئوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 21:13:06