کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پاکستان نہ آنے والے غیر ملکی کرکٹرز کو سخت سزا دینے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 19 مارچ 2018 21:13

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پاکستان نہ آنے والے غیر ملکی کرکٹرز کو سخت سزا دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 مارچ 2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پاکستان نہ آنے والے غیر ملکی کرکٹرز کو سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل دوسرے برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کے اختتامی مرحلے پر غیر ملکی کرکٹرز کی عدم دستیابی کا جھٹکا برداشت کرنا پڑا ہے۔ جہاں دوسری ٹیموں کے بیشتر غیر ملکی کرکٹرز پلے آف مرحلے کیلئے پاکستان آنے کیلئے راضی ہوگئے، وہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اس حوالے سے پھر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیشتر غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔ اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور سی ای او ندیم عمر نے شدید ردعمل دیا ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کئی غیر ملکی کرکٹرز عین وقت پر اپنے وعدے سے پھر گئے۔ ان کرکٹرز نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پلے آف مرحلے کیلئے پاکستان ضرور آئیں گے، تاہم اب عین وقت پر اپنا کیا ہوا وعدہ بھول گئے ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اپنے وعدے سے پھرنے والے غیر ملکی کرکٹرز کو آئندہ برس ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 21:13:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :