لاہور کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر آ گئی

پی ایس ایل3؛ لاہور میں ہونے والا دوسرا ایلمینیٹر میچ میں موسم کی نذر ہونے کا خدشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 مارچ 2018 22:35

لاہور کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر آ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 19مارچ2018ء) :لاہور کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر آ گئی پی ایس ایل3؛ لاہور میں ہونے والا دوسرا ایلمینیٹر میچ میں موسم کی نذر ہونے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 20 مارچ کو لاہور میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے جب کہ 21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی کراچی کنگز کا مقابلہ 21 مارچ کو پہلے ایلمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ہونا ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 22:35:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :