پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے سری لنکن ویمنز ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا

پیر 19 مارچ 2018 23:15

پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے سری لنکن ویمنز ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) پاکستان سے ہوم سیریز کے لئے سری لنکن ویمنز ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ویمنز بگ بیش کھیل کر واپس آنے والی چماری اتاپتو دوبارہ ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں گی، ان سے قبل اینوکا راناویرا کپتانی سنبھالے ہوئی تھیں، نیپون ہانسیکا کو نائب کپتان مقرر کیاگیا ہے، 17 سالہ کویشکا دلہانی کو پہلی بار ایک روزہ انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے ملکی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، دلہاری کے علاوہ چماری پولگامپولا، سوگندیکا کماری اور اینوشا فرنانڈو کو موقع دیاگیا ہے جب کہ ان کے لئے چمندا گونارتنے، ہانشیما کرونا رتنے ، یشودا مینڈس اور یودیشیکا پربھودانی کو جگہ خالی کرنا پڑی ہے، پاکستان سے سری لنکن ٹیم پہلے 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جو کہ آئی سی سی چیمپئن شپ کا بھی حصہ ہوں گے، یہ مقابلے 20،22اور24 مارچ کو شیڈول ہیں، اس کے بعد دونوں ملکوں میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز 28، 30 اور31 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 23:15:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :