جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ پرسوں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

منگل 20 مارچ 2018 14:08

کیپ ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ پرسوں جمعرات سے کیپ ٹائون میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین چار میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 118 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے عمدہ کم بیک کیا اور 6 وکٹ سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 30 مارچ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/03/2018 - 14:08:17