سہ فریقی ویمنز ٹی 20 کرکٹ سیریز پرسوں شروع ہوگی

منگل 20 مارچ 2018 14:08

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) سہ فریقی ویمنز ٹی 20 کرکٹ سیریز پرسوں جمعرات سے بھارت میں شروع ہوگی، سیریز میں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ممبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم بھارت کو کلین سویپ کر چکی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 23 مارچ کو آسٹریلیا اور انگلینڈ، چوتھا میچ 26 مارچ کو بھارت اور آسٹریلیا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28 مارچ کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/03/2018 - 14:08:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :