لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل 3 سے ٹیلنٹ دھونڈ نکالا

وسیم اکرم نے پی ایس ایل تھری کے بہترین بیٹسمین اور بولرز کے نام بتادیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 مارچ 2018 23:10

لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل 3 سے ٹیلنٹ دھونڈ نکالا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل 3 سے ٹیلنٹ دھونڈ نکالا وسیم اکرم نے پی ایس ایل تھری کے بہترین بیٹسمین اور بولرز کے نام بتادیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کو پاکستان کے لیے ٹیلنٹ کی فیکٹری بھی کہا جاتا ہے تا ہم بہت سے کرکٹر پی ایس ایل 3 سے زیادہ پر امید نہیں تھے انکا کہنا تھا اس مرتبہ کوئی بھی کھلاڑی انکو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا تاہم لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے پی ایس ایل 3 سے ٹیلنٹ دھونڈ نکالا وسیم اکرم نے پی ایس ایل تھری کے بہترین بیٹسمین اور بولرز کے نام بتادیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن حسین طلعت کے سوا کوئی اچھا بیٹسمین نظر نہیں آیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ حسین طلعت کے کھیلنے کا انداز اور فٹنس دیکھنے کے بعد پی ایس ایل تھری کے بہترین بیٹنگ ٹیلنٹ کیلئے میرا انتخاب حسین طلعت ہے۔بولرز کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ محمد سمیع اور راحت علی کی پرفامنس متاثر کن رہی، راحت اچھا بولر ہے جبکہ سمیع کی فٹنس بہت اچھی ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2018 - 23:10:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :