نہ چوکا، نہ چھکا۔۔۔۔ آخری گیند پر کیا کرنا چاہئے تھے؟سرفراز احمد نے میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

بدھ 21 مارچ 2018 12:44

نہ چوکا، نہ چھکا۔۔۔۔ آخری گیند پر کیا کرنا چاہئے تھے؟سرفراز احمد نے میچ میں شکست کی وجہ بتا دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ2018ئ) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے ایلیمنیٹرمیں شکست کا ذمہ دار ٹیم کی غلطیوں کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ آخر میں عقلمندی کا مظاہرہ کرتے تو میچ سپر اوور میں جا سکتا تھا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ میچ ہمارے ہاتھ میں تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ہم خود اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے، مجھے اور نواز کو اس وقت آﺅٹ نہیں ہونا چاہیے تھا، اگر ہم آخری گیند پر بھی عقلمندی کا مظاہرہ کرتے تو مقابلے کو سپر اوور میں لے جاسکتے تھے مگر اختتامی لمحات میں ہمارے کھلاڑی دباو¿ کا شکار ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ جس طرح کی پچ تھی اس پر پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے کی کوئی اہمیت نہیں تھی، اس سال ہمارا سفر اتار چڑھاﺅ سے بھرپور رہا، اگلے برس ہم زیادہ مضبوط بن کر ابھریں گے۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 12:44:28