شہداء حق و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ ، 16سٹارٹیم نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی

بدھ 21 مارچ 2018 13:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ کورنگی نمبر6پر جاری "آل سندھ شہداء حق و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ "میں کھیلے گئے ایک پری کوارٹر فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ سنٹرل کی معروف ٹیم 16سٹار نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد مد مقابل ڈسٹرکٹ ایسٹ کی معروف ٹیم عرفان میموریل فٹ بال کلب لانڈھی کو پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

دوران کھیل دنوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی کھیل کی خاص بات دونوں ٹیموں کے گول کیپرز کا شاندار کھیل تھا جنہوں کئی یقینی گول بچائے۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے رکن عبدالعزیز سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنرل سیکرٹری امتیاز اسپورٹس سید حسین پیر شاہ ،نائب صدر محمد رشید ،ینگ آزاد کلب کے صدر حاجی لیاقت علی ،جنرل سیکرٹری محمد رمضان پیر جی ،ہیڈ کوچ ناصر علی ،کوچ فہد خان ،جوائنٹ سیکرٹری سہیل خان ،سابقہ فٹ بالر و سابقہ ممبر ڈی ایف اے ایسٹ احمد یار خان ،اور دیگر موجود تھے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نذر شباب ،عبدالباقی اور محمد کامران نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ولی محمد فٹ بالر اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 13:13:03