وہاب ریاض پریس کانفرنس میں بیٹی کو بھی ساتھ لے آئے

بدھ 21 مارچ 2018 13:13

وہاب ریاض پریس کانفرنس میں بیٹی کو بھی ساتھ لے آئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 3 میں ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض نے میچ کے بعد پریس کانفرنس اپنی ننھی پری کے ساتھ کی، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے ایلیمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں ان کے ہمراہ کوئی کھلاڑی نہیں بلکہ ان کی صاحبزادی ایشل موجود تھیں۔

معصوم ایشل، اپنے والد کے ساتھ بیٹھی نہایت معصومانہ انداز میں صحافیوں کو تکتی رہیں اور وہاں موجود لوگ ان کی شرارتوں سے محظوظ ہوتے رہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وہاب ریاض نے 2015 ءمیں اپنی بیٹی کی سرجری کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 13:13:59