انیسویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ، پاکستان کا مینز ایونٹ میں فاتحانہ آغاز، پاکستان ویمنز کو پہلے میچ میں شکست

بدھ 21 مارچ 2018 16:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) 21 مارچ انیسویں ایشیئن ٹیم سکوائش چیمپئن شپ برائے مینز اینڈ ویمنز میں پاکستان نے فلپائن کو 3-0 سے ہرا دیا، پاکستان خواتین ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ بدھ کو جنوبی کوریا میں شروع ہو گئی، مینز ایونٹ میں پاکستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس میں کوریا، فلپائن اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ خواتین ایونٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

اس گروپ میں ہانگ کانگ، کوریا، سری لنکا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مینز ایونٹ کے پہلے گروپ میچ میں پاکستان نے فلپائن کو 3-0 سے شکست دی۔ پاکستان کے فرحان زمان نے پہلے میچ میں فلپائن کے روبرٹ اینڈریو کو 12-10، 11-6 اور 11-7 سے شکست دی، دوسرے میچ میں پاکستان کے طیب اسلم نے ڈیوڈ ویلیمز کو 11-6، 11-5 اور 11-4 سے شکست دی، تیسرے اور آخری میچ میں عماد فرید نے ریمارک بیگورنیا کو 11-4، 11-5 اور 11-5 سے مات دی۔ خواتین پول کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دی۔ پہلے میچ میں سری لنکا کی فوتوم ایساڈین نے رفعت خان کو 11-4، 8-11، 13-11 اور 11-18 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں سری لنکا کی میہلیا نے پاکستان مدینہ ظفر کو 11-8، 11-7 اور 11-6 سے مات دی۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 16:47:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :