انیسویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ شروع، پاکستان نے ابتدائی روز فلپائن اور جنوبی کوریا کو ہرا کر مسلسل دو فتوحات حاصل کیں،

پاکستان ویمن کو پہلے میچ میں شکست

بدھ 21 مارچ 2018 17:36

انیسویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ شروع، پاکستان نے ابتدائی روز فلپائن اور جنوبی کوریا کو ہرا کر مسلسل دو فتوحات حاصل کیں،
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) انیسویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ شروع ہو گئی، پاکستان نے ابتدائی روز فلپائن اور جنوبی کوریا کو ہرا کر مسلسل دو فتوحات حاصل کیں، پاکستان ویمن ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ بدھ کو جنوبی کوریا میں شروع ہو گئی، ابتدائی روز مینز ٹیم ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے فلپائن کو 3-0 سے شکست دی، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نے فلپائن کے روبرٹ اینڈریو کو12-10، 11-6 اور 11-7 سے ہرا کر ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے طیب اسلم نے ڈیوڈ ویلیمز کو 11-6، 11-5 اور 11-4 سے شکست دے کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، تیسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے عماد فرید نے ریمارک بیگورنیا کو 11-4، 11-5 اور 11-5 سے شکست دے کر ٹیم کو 3-0 سے کامیابی دلائی، اسی روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان جنوبی کوریا کو 3-0 کے مارجن سے شکست دی، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستان کے فرحان زمان نے کورین کھلاڑی یو جائے جن کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کے طیب اسلم کو بھی کورین کھلاڑی کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور 3-2 سیٹس سے کامیابی حاصل کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، تیسرے مقابلے میں پاکستان کے محمد عاصم خان نے کوریا کے لی سی ہیون کو 3-1 سیٹس سے ہرا کر ٹیم کو 3-0 سے فتح دلائی، دوسری جانب ویمنز ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی، پہلے سنگل مقابلے میں سری لنکن کھلاڑی مائی ہیلیا نے پاکستان کی مدینہ ظفر کو 3-0 سیٹس سے شکست دی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستان کی فائزہ ظفر نے سری لنکا کی کاسونی کو 3-1 سیٹس سے ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن سنگل مقابلے میں سری لنکا کی فاتھوم نے پاکستان کی رفعت خان کو ہرا کر ٹیم کو 2-1 سے فتح دلائی۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 17:36:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :