ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ،

انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 21 مارچ 2018 17:49

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میںکیے گئے انتظامات کاجائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اردگرد سے بارش کے پانی کو نکال دیا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے پارکنگ کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 17:49:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :