برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر جیمز پیٹنسن کی خدمات حاصل کر لیں

بدھ 21 مارچ 2018 17:49

برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر جیمز پیٹنسن کی خدمات حاصل کر لیں
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کے اگلے دو سیزن کیلئے آسٹریلوی فاسٹ بائولر جیمز پیٹنسن کی خدمات حاصل کر لیں، معاہدے کے تحت پیٹنسن بگ بیش سیزن 2018-19ء میں فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔ پیٹنسن اس سے قبل 2013ء سے 2017ء تک میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ منسلک رہے تاہم انجری کے باعث گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

(جاری ہے)

پیٹنسن نے اپنے بیان میں کہا کہ سرجری کے بعد اب میں جسمانی طور پر مکمل طور پر فٹ ہوں اور بگ بیش لیگ میں شرکت کیلئے پر جوش ہوں، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔ واضح رہے کہ پیٹنسن کو 17 ٹیسٹ، 15 ون ڈے اور 4 ٹی ٹونٹی میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے آخری مرتبہ 2016ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 17:49:35