روز ٹیلر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار، ٹوڈ ایسٹل بھی پلیئنگ الیون میں شامل

بدھ 21 مارچ 2018 17:49

روز ٹیلر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار، ٹوڈ ایسٹل بھی پلیئنگ الیون میں شامل
آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ کے میڈیکل سٹاف نے مایہ ناز مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر کو انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا، ٹوڈ ایسٹل بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ ٹیلر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ تیسرا اور آخری ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے تاہم نیوزی لینڈ میڈیکل سٹاف نے فٹنس ٹیسٹ کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے کلیئر قرار دے دیا، ٹوڈ ایسٹل کو زخمی مچل سینٹنر کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 17:49:35