ڈھاکہ میں بدترین ٹریفک جام، کھلاڑیوں کی میچ کھیلنے کیلئے رکشوں کے ذریعے سٹیڈیم آمد

بدھ 21 مارچ 2018 22:39

ڈھاکہ۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بنگلہ دیش کے دارلحکومت، ڈھاکہ کی مصروف گلیوں میں بدترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ڈھاکہ پریمیئر لیگ کا میچ تاخیر کا شکار ہوا، ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے کھلاڑی اور آفیشلز رکشوں کے ذریعے سٹیڈیم پہنچے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں کالاباگن اور محمدان کلب کے درمیان میچ 30 منٹس تاخیر کا شکار رہا، دونوں کلبوں کے کھلاڑی اور آفیشلز اپنی اپنی بسوں میں سٹیڈیم کی طرف آ رہے تھے کہ راستے میں بدترین ٹریفک میں پھنس گئے، کافی انتظار کے بعد حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے سٹیڈیم پہنچنے کیلئے بالاآخر رکشوں کا سہارا لیا، ان کی آمد کے آدھ گھنٹہ بعد میچ شروع کیا گیا۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:39:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :