لاہور پولیس نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی دوبارہ بحالی میں کردار ادا کر کے پوری دنیا میں امن اور محبت کا پیغام پھیلا دیا،

پاکستان ایک شاندار اور محفوظ ملک ہے،پی ایس ایل تھری کے موقع پر بہترین حفاظتی انتظامات کرنے پر لاہور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، شہریوں کے تاثرات

بدھ 21 مارچ 2018 22:41

لاہور ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) لاہور پولیس نے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی دوبارہ بحالی میں اہم کردار ادا کر کے پوری دنیا میں امن اور محبت کا پیغام پھیلا دیا۔ رائیونڈ بم دھماکہ اور ملک کے امن وامان کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کو بحال کر دینا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا لیکن لاہور پولیس نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے نہ صرف قومی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی بلکہ لاہور سمیت پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں شائقین ِ کرکٹ کو بھی لاہور پولیس اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف میچز کے موقع پر 18 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے علاوہ دیگر اضلاع سے آئے ہوئے ڈی پی او جھنگ ملک لیاقت علی،ڈی پی او خانیوال رضوان عمر گوندل،ڈی پی اوچنیوٹ کیپٹن(ر) رانا طاہراورڈی پی اوچکوال ہارون جوئیہ نے بھی پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

فضائی نگرانی سمیت سپیشل کمانڈوز تعینات رہے اور خصوصاًً پاک آرمی اور رینجرز بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مبارک باداور خراجِ تحسین کی حقدار ہے۔

شہریوں نے اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کی قیادت پاکستان میں تیسری بار انٹر نیشنل کرکٹ بحال کرنے کیلئے خراجِ تحسین کی حقدار ہے جنہو ںنے انتہائی سکیورٹی تھریٹس کے باوجود اس مشکل چیلنج کو قبول کرتے ہوئے فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔پی ایس ایل تھری کے موقع پر لاہور پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر بوڑھے ، بچے اور جواں سب نے خوشی کا اظہار کیا۔

بزرگ شہری نے اس موقع پر کہا کہ پولیس اہلکار انتہائی اخلاص اور محبت سے پیش آرہے ہیں۔ لاہور پولیس نے جہاں قذافی سٹیڈیم اور گردونواح کے علاقوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا وہیں پر شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے داخلی وخارجی راستوں کیلئے مربوط سکیورٹی پلان مرتب دیا۔ قذافی سٹیڈیم پرتعینات اہلکاروں نے کہا کہ کھانا وقت پر ملا جبکہ کھانے کا معیار انتہائی اچھا تھا۔ بہترین کھانا فراہم کرنے پر سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس پی ہیڈ کوارٹرزعاطف نذیر کے شکر گزار ہیں۔ lh/mhn/msc2037
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:41:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :