پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین ہونے والے پی ایس ایل تھری کے دوسرے المنیٹر میچ میں دونوں ٹیموں کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہونا پڑا ،

پاکستان آنے سے انکار کرنے والے ایون مورگن کی جگہ کراچی کنگز کو تیسرے کپتان محمد عامر کو متعارف کروانا پڑا

بدھ 21 مارچ 2018 22:41

لاہور ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے دوسرے المنیٹر میچ میں دونوں ٹیموں کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہونا پڑا ، انجریز نے دونوں ٹیموں کا کمبی نیشن متاثر کیا،پاکستان آنے سے انکار کرنے والے ایون مورگن کی جگہ کراچی کنگز کو تیسرے کپتان محمد عامر کو متعارف کروانا پڑا،شاہد آفریدی کی جگہ مختار احمد سکواڈ کا حصہ بنے،پشاور زلمی تمیم اقبال کی خدمات سے محروم ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے المینیٹر ٹو میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میں مقابلے سے قبل ہی انجریز کی وجہ سے دونوں ٹیمیں اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوئیں، کراچی کنگز کے آل رائونڈر شاہد آفریدی گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے،ان کی جگہ مختار احمد کو لائن اپ کیا گیا،کپتان عماد وسیم یواے ای میں سر پر چوٹ لگنے کے بعد ایکشن میں نظر نہیں آئے،ایون مورگن نے قیادت سنبھالی لیکن انہوں نے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا،کپتانی کا تاج محمد عامر کے سرپر سجادیا گیا، عماد وسیم اور مشتاق احمد کلہوڑو کا خلا پر کرنے کیلیے ذوالفقار بابر اور دانش عزیز کو سکواڈ میں شامل کرلیاگیا،پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پہلے ہی مکمل طور پر فٹ نہیں تھے،تمیم اقبال بھی انجرڈ ہوگئے، بنگلہ دیشی بیٹسمین گھٹنے کی انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کیلیے بنکاک روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں وہ واپس بھی آ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی نے تمیم اقبال کی جگہ کرس جورڈن کو ٹیم میں شامل کیا۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 22:41:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :