پی ایس ایل ایلیمینیٹر: کامران اکمل نے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین ففٹی بنا ڈالی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 مارچ 2018 21:19

پی ایس ایل ایلیمینیٹر: کامران اکمل نے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین ففٹی بنا ڈالی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کے کامران اکمل نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے اوپننگ کی اور کامران اکمل نے محض 17گیندوں پر نصف سنچری سکور کرکے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ، اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے پاس تھا۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 21:19:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :