انٹرنیشنل روئنگ فیڈریشن کے نمائندے کی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن سے ملاقات

جمعرات 22 مارچ 2018 21:25

انٹرنیشنل روئنگ فیڈریشن کے نمائندے کی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن سے ملاقات
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) انٹرنیشنل روئنگ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کونسل کے نمائندے مائیک ٹانر کی پاکستان میں روئنگ کی ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اس سلسلہ میں مائیک ٹانر نے گذشتہ روز پی او اے ہاوس لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پی او اے سیکرٹری خالد محمود کے علاوہ پاکستان روئنگ فیڈریشن کے صدر رضوان الحق بھی موجود تھے۔ مائیک ٹانر نے پاکستان میں روئنگ کے فروغ کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان میں روئنگ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے متعلق بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کھیل میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے‘ امید ہے کہ یہاں ڈیویلمپنٹ پروگرام سے کھیل میں مزید ترقی ملے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نے ان کی جانب سے کی جانے والے آفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انشاء اللہ انٹرنیشنل فیڈریشن کے تعاون سے پاکستان میں روئنگ کو ترقی ملے گی۔ آخر میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے مائیک ٹانر کو سید عارف حسن کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔
وقت اشاعت : 22/03/2018 - 21:25:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :