تینوں پاکستانی کیوئسٹس، نسیم اختر، حارث اور شہباز ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 22 مارچ 2018 22:12

تینوں پاکستانی کیوئسٹس، نسیم اختر، حارث اور شہباز ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) تینوں پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اختر، حارث طاہر اور محمد شہباز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انیسویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ تینوں کیوئسٹس کوارٹر فائنلز میں (آج) جمعہ کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

میانمار میں جاری میگا چیمپئن شپ میں جمعرات کو کھیلے گئے گروپ بی میں پاکستانی کیوئسٹ نسیم اختر نے اپنے آخری گروپ میچ میں روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ سپراش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی براہ راست کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، گروپ سی میں پاکستان کے حارث طاہر نے اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کے ہی میہول سیانی کو ہرا کر مسلسل تیسری فتح سمیٹی اور اس کے ساتھ ہی براہ راست کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، محمد شہباز نے پہلے تیسرا گروپ میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی اور بعدازاں انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے کیوئسٹ کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 22:12:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :