پہلا پاکستان ریلویز سی ای او ویٹ لیفٹنگ گولڈ کپ 15 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا

جمعہ 23 مارچ 2018 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پہلا پاکستان ریلویز سی ای او ویٹ لیفٹنگ گولڈ کپ 15 اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امین بٹ نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بارہ ٹیموں کے ویٹ لفٹرز حصہ لیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، آذاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں 8 ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 56 کلوگرام، 62 کلوگرام ، 69 کلوگرام، 77 کلوگرام، 85 کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور پلس 105 کلوگرام شامل ہیں 17 اپریل کو اختتامی تقریب ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 23/03/2018 - 14:29:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :