کوئٹہ: 6 سالہ لیگ سپن باﺅلر نے کوہلی اور شین وارن کو بھی دیوانہ بنا لیا

جمعہ 23 مارچ 2018 14:34

کوئٹہ: 6 سالہ لیگ سپن باﺅلر نے کوہلی اور شین وارن کو بھی دیوانہ بنا لیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مارچ2018ء)کوئٹہ کے 6 سالہ بچے نے اپنی جادوئی باﺅلنگ سے شین وارن اور ویرات کوہلی کو بھی متاثرکردیا۔چھ سالہ ایلی میکائیل نے چند ماہ میں ہی پانچ مختلف انداز میں لیگ بریک باﺅلنگ کا آرٹ سیکھ کر سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

تیسری جماعت کے طالب علم کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو لیگ سپن کے بادشاہ شین وارن اور رنز مشین ویرات کوہلی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

انٹریشنل سٹار کرکٹرز کی تعریفیں سن کر ننھے کھلاڑی نے بھی چھوٹی عمر میں بڑے خواب دیکھنا شروع کردیے ہیں اور روزانہ دو سے تین گھنٹے اپنے والد او کزنز کے ساتھ گھر پر باﺅلنگ کی پریکٹس کرتا ہے ۔والد کا کہنا ہے کہ ایلی کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے پروفیشنل کوچز کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ: 6 سالہ لیگ سپن باﺅلر نے کوہلی اور شین وارن کو بھی دیوانہ بنا لیا
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 14:34:59