نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پرسوں آمنے سامنے ہوں گی، میزبان ٹیم کی نظریں سیریز میں کلین سویپ پر مرکوز

جمعہ 23 مارچ 2018 15:52

ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ پرسوں اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، میزبان نیوزی لینڈ ویمن کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، نیوزی لینڈ ویمن نے اس سے قبل ون ڈے سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز ویمن کو وائٹ واش کیا تھا اور اب اس نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی حریف ٹیم کو وائٹ واش کرنا ہدف بنا لیا ہے۔
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 15:52:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :