سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان میچ پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 23 مارچ 2018 15:52

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء) سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا تیسرا میچ پرسوں اتور کو میزبان بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایک، ایک میچ کھیل چکی ہیں، انگلینڈ نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا جبکہ میزبان بھارت کو ابتدائی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 15:52:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :