پاکستان سپر لیگ کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کا منصوبہ بروقت ناکام بنا دیا گیا

جمعہ 23 مارچ 2018 19:38

پاکستان سپر لیگ کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کا منصوبہ بروقت ناکام بنا دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء)پاکستان سپر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم کے باہر سے دو جعلی گارڈز گرفتار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ کے دوران سٹیڈیم کے احاطے سے دو جعلی صحافیوں کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے جعلی کارڈز بھی بر آمد ہوئے ،پولیس نے گرفتار ملزموں سے تفتیش شروع کردی ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق قبائلی ایجنسی کے علاقے لوئر دیر سے ہے اور ان کی شناخت تواب خان اورعبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ 
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 19:38:45