میئر سکھر نے کراچی مین PSL فائنل میچ کے انعقاد کو اہل سندھ کیلئے تحفہ قرار دیا

اہل سندھ کو عالمی سطح کے کرکٹرز کو براہ راست کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا ، بیرسٹر ارسلان اسلام

جمعہ 23 مارچ 2018 21:50

میئر سکھر  نے کراچی مین  PSL فائنل میچ کے  انعقاد کو اہل سندھ کیلئے تحفہ قرار دیا
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کراچی میں ہونے والے PSL کے فائنل میچ کے کراچی میں انعقاد کو اہل سندھ کیلئے تحفہ قرار دیا ہے جو باعث فخر ہے ، اس طرح سندھ کے رہنے والوں کو عالمی سطح کے کرکٹرز کو براہ راست کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا ، سکھر کے شہریوں ، نوجوانوں اور کرکٹ کے شائقین کو PSL فائنل بڑی اسکرین پر دکھانے کے لئے میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں اتوار 25 مارچ کو بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ کرکٹ کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بڑی اسکرین پر کھیلتے دیکھ سکیں ، لہٰذا شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ میچ بڑی اسکرین پر دیکھ کر لطف اندوز ہوں ، اس سلسلے میں ڈپٹی میئر طارق چوہان ، SPO عابد علی انصاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس جاوید اختر ، الیکٹریکل انجینئر فیاض میمن نے جناح میونسپل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیں۔

وقت اشاعت : 23/03/2018 - 21:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :