بطور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا، نجی سیٹھی نے نئے کپتان کے نام کا عندیہ بھی دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 مارچ 2018 21:24

بطور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا، نجی سیٹھی نے نئے کپتان کے نام کا عندیہ بھی دے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 مارچ 2018ء) بطور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے نئے کپتان کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس وقت عماد وسیم نے سب کو اپنی کارگردگی اور قائدانہ صلاحتیوں سے بہت متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال تو سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں، تاہم ہمارے پاس مستقبل کیلئے بیک اپ پلان بھی ہونا چاہیئے۔ نجی سیٹھی کا کہنا ہے کہ عماد وسیم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے موزوں ترین امیدوار ہیں۔ انہیں قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سونپے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عماد وسیم پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 21:24:19