پی ایس ایل تھری فائنل ، شائقین کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی گئی

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:55

پی ایس ایل تھری فائنل ، شائقین کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کا فائنل آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں شرکت کیلیے شائقین جہاں بے تاب ہیںشائقین کرکٹ کے لیے شہر کے 8 مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔یونیورسٹی روڈ پر وفاقی اردو یونیورسٹی اور اس کے گرانڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔کشمیر روڈ پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراونڈ میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔انتخاب عالم، نسیم الغنی، اقبال قاسم، محمدبرادرز اور وسیم باری انکلوژرزکے ٹکٹ ہولڈرز یونیورسٹی روڈ، اردو یونیورسٹی اور اس سے متصل گرانڈ میں پارکنگ کریں۔اردویونیورسٹی کی پارکنگ سے شٹل سروس شائقین کو ایکسپو سینٹرتک پہنچادیگی اور ایکسپو سینٹر سے شائقین کو پیدل چل کر نیشنل اسٹیڈیم تک آناہوگا۔

(جاری ہے)

ماجدخان، ظہیرعباس، عمران خان، فضل محمود اور جاویدمیانداد انکلوژرکے ٹکٹ ہولڈرز ڈالمیاروڈ پر فٹبال گرانڈ میں پارکنگ کریں گے تو انہیں کم پیدل چلنا پڑے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈالمیا روڈ پر فٹبال گرانڈ سے جنرل کالونی تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔ جنرل کالونی سیکم پیدل چل کرشائقین اسٹیڈیم میں اپنے انکلوژر تک پہنچ سکیں گے۔وقارحسن،آصف اقبال، وسیم اکرم، حنیف محمد اور قائد انکلوژرکے ٹکٹ ہولڈرز کے لیے کشمیر روڈ پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کی پارکنگ بہتررہیگی۔کیایم سی کمپلیکس سے شٹل میں بیٹھ کرآغا خان اسپتال کیگیٹ نمبر3 پراتریں گے۔ آغاخان اسپتال کیگیٹ نمبر 3 سے شائقین کم پیدل چل کر اپنے انکلوژر تک پہنچ سکیں گے۔۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 18:55:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :