سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں فاٹا سپر لیگ کے مقابلے تین روز سے جاری

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:17

سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں فاٹا سپر لیگ کے مقابلے تین روز سے جاری
پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں فاٹا سپر لیگ کے مقابلے تین روز سے جاری ہیں، پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم اور فاٹا کے پارلیمانی لیڈر حاجی شاہ جی گل آفریدی نے بھی قبائلی عمائدین کے ہمراہ کرکٹ کے مقابلے دیکھے پاراچنار سپورٹس کمپلیکس میں فاٹا سپر لیگ کے مقابلوں میں شمالی وزیرستان اور ایف آر پشاور کے مابین میچ کھیلا گیا پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم اور فاٹا کے پارلیمانی لیڈر حاجی شاہ جی گل آفریدی نے بھی قبائلی عمائدین کے ہمراہ کرکٹ میچ دیکھا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر اختر علیم نے کہا کہ حکومت سپورٹس جیسے مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی کریگی اور عنقریب کرم ایجنسی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے اس موقع پر اپنے خطاب میں فاٹا پارلیمانی لیڈر حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس پاراچنار جس محل وقوع میں قائم کیا گیا ہے اسے دنیا کا بہترین اور خوبصورت سپورٹس کمپلیکس کہنا بے جا نہ ہوگا جو کہ کوہ سفید کے دامن میں واقع ہے اور برف سے ڈھکے پہاڑ تماشائیوں کوصحت مندتفریح مہیاکرتاہے۔

(جاری ہے)

حاجی شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر فاٹا میں اصلاحات ہوئے تو سب سے پہلے پاراچنار سپورٹس کمپلیکس کیلئے فنڈز رکھیں گے اور ایبٹ آباد کے بعد پاراچنار کو کھیلوں کیلئے دوسرا گرمائی مرکز بنائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 19:17:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :