باکسر عامر خان کی سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

گزشتہ برس بھی ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ستارہ امتیازملنا اعزاز کی بات ہے ،ْ سرفراز احمد سرفرا زحمد آپ اس ایوارڈ کے حق دار ہیں ،ْ برطانوی باکسر عامر خان

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:31

باکسر عامر خان کی سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکبادی دی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو یومِ پاکستان پر ملک کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز دیا گیا جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ٹوئٹ کے ذریعے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ہے۔عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ برس انہیں بھی ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ستارہ امتیازملنا اعزاز کی بات ہے۔باکسر عامر خان نے کہا کہ سرفرا زحمد آپ اس ایوارڈ کے حق دار ہیں۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 20:31:28