دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ

یوسین بولٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی جاری کیں

ہفتہ 24 مارچ 2018 20:31

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سو اور دوسو میٹر کی دوڑ کے عالمی ریکارڈز کے حامل یوسین بولٹ گزشتہ سال ریس کے عالمی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ،ْجمیکا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کرکٹ کے مداح تو ہیں تاہم فٹ بال میں وہ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے پرستار بھی ہیں۔

جب جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایک خصوصی ٹریننگ سیشن میں سابق اولمپیئن ایتھلیٹ یوسین بولٹ شریک ہو رہے ہیںجس کا اہتمام مشترکہ اسپانسر کمپنی ’پوما‘ نے کیا۔اس خصوصی سیشن کو دیکھنے کے لیے یوسین بولٹ کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر 31سالہ یوسین بولٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی جاری کیں۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 20:31:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :