عامر حیات روکھڑی کرکٹ،ٹائون شپ وائٹس نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، محبوب پارک جمخانہ کو دوسرے کوارٹر فائنل میں شکست

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:32

عامر حیات روکھڑی کرکٹ،ٹائون شپ وائٹس نے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، محبوب پارک جمخانہ کو دوسرے کوارٹر فائنل میں شکست
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پہلے عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ٹاون شپ وائٹس کلب نے مضبوط حریف محبوب پارک جمخانہ کو 8وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں محبوب پارک جمخانہ نے پہلے کھیل کر 36.5اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے جمشید سلمان نے 35، حارث نصیر نے 30اور محمد مدثر نے 25رنز بنائے محمد یاسین نے 5عثمان ارشاد اور رمضان اکرم نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ٹاون شپ وائٹس نے ہدف 36.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا عثمان ارشاد نے آوٹ ہوئے بغیر 90، رمیز یونس نے 46اور حمزہ اکبر نے 28رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی فاتح ٹیم کے عثمان ارشاد کو شاندار آل راونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 24/03/2018 - 21:32:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :