پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ سے قبل شہرقائد جگمگا اٹھا

ہزاروں کی تعداد میں رینجرز پولیس اہلکار تعینات ، سی سی ٹی وی کیمرے اور سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:25

پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ سے قبل شہرقائد جگمگا اٹھا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پی ایس ایل تھری کے فائنل میچ سے قبل شہرقائد جگمگا اٹھا،، سیکیورٹی اقدامات کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی،ہزاروں کی تعداد میں رینجرز پولیس اہلکار تعینات ، سی سی ٹی وی کیمرے اور سڑکوں پر کنٹینرز لگا دئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی ایک بار پھر جگمگا اٹھا،کراچی کی رونقیں دیکھ کر شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے،جبکہ کھلاڑیوں کی سیکیوڑی کے بھی تمام تر اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

ہفتے کی صبح سے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال ۔سیکیورٹی پاس کے حامل شخص کے علاوہ کسی کو نیشنل اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں۔کھلاڑیوں کی آمد سے قبل نیشنل اسٹیڈیم واطراف میں سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے علاقے کی سوئپنگ بھی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

۔۔ادھر ٹریفک پولیس بھی سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں اسٹیڈیم کے اطراف تمام شاہراہیں بند کرکے ٹریفک کو متبادل راستوں پر گامزن رکھنے میں مصروف رہے گی۔

کارساز روڈ،ڈالمیا روڈ اور حسن اسکوائر ونیو ٹاؤن روڈ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین اپنی گاڑیاں پارکنگ کے لئے مختص سات مقامات پر پارک کریں گے پیدل وشٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچیں گے۔فائنل دیکھنے کے خواہشمند شہریوں کے لئے اسٹیڈیم پہنچنے کا وقت دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک ہی ہوگا۔۔کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں شام چھ بجے اسٹیڈیم لایا جائے گا اور سات بجے دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حوصل کے لئے میدان میں اتریں گی۔شہری کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ہونے سے قبل شہر میں جو کام ہوا قابل تعریف ہے۔ پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث سڑکوں کو بند کرکے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 21:25:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :