پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی پسندیدہ پاکستانی ڈش کا نام بتا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 مارچ 2018 20:18

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی پسندیدہ پاکستانی ڈش کا نام بتا دیا
کراچی (اروپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24مارچ 2018ء ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی پسندیدہ پاکستانی ڈش کا نام بتا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اپنی ٹیم کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی اپنی ٹیم کو لے کر کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے میدان میں اتریں اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہفتے کے روز پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کراچی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈیرن سیمی نے اپنی پسندیدہ پاکستانی ڈش کا ذکر بھی کیا۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی بریانی بے حد پسند آئی۔ کراچی کی بریانی بے حد لذیذ اور بیسٹ ہے۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 20:18:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :