خیبر پختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کا آل خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ سائیکلنگ مقابلوں کے انعقادکا اعلان

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:32

خیبر پختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کا آل خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ سائیکلنگ مقابلوں کے انعقادکا اعلان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) خیبر پختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن نے 23مارچ کی مناسبت سے کل آل خیبر پختونخواانٹر ڈسٹرکٹ سائیکلنگ مقابلوں کے انعقادکا اعلان کردیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طارق پرویزہونگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل اورصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ ہونگے ۔

خیبر پختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدراور ڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ناصر خان مہمند نے کہاہے کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ کی سرپرستی میںانہوںنے خیبر پختونخوامیں سائیکلنگ کے فروغ کیلئے بہتر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور انشاء اللہ اسی پلان کے تحت پشاور اور مختلف اضلاع میں مرد وخواتین سائیکلنگ کے مقابلوں اور انکی تربیتی کیمپ لگانے کیلئے کام کرینگے ،انکاکہناتھاکہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی 23مارچ کی مناسبت سے آج25مارچ کو پشاور میں موٹروے بائی پاس پر سائیکلنگ مقابلوں کاانعقاد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جسمیں 150سے زائدسائیکلسٹس حصہ لیںگے ،ناصر مہمند نے بتایاکہ اس ایونٹ میں پشاور سمیت مردان،کوہاٹ،چارسدہ،نوشہرہ،سوات،ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں کھلاڑی شریک ہونگے ۔اختتامی تقریب قیوم سٹیڈیم میں منعقد ہوگی ،جسکے مہمان خصوصی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ ہونگے جو کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائنگے اور ٹرافیاں دینگے ۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 22:32:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :