گزشتہ سا ل کی طرح اس سال بھی فائنل جیتنے کے لئے پر عزم ہیں ، کپتان دفاعی چیمپئن پشاور زلمی ڈیرن سیمی

اپنے سپورٹرز اور خاص طور ر پشتون بھائیوں کو مایوس نہیں کریںگے ، 100فی صد فٹ نہیں اس کے باوجود میں فائنل میں شرکت کروں گا لیوک رونچی کے مقابلے کے لئے کامران اکمل ہمارے پاس موجود ہے ،فتح کے لئے ٹیم کے کھلاڑی پر عزم ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:38

گزشتہ سا ل کی طرح اس سال بھی فائنل جیتنے کے لئے پر عزم ہیں ، کپتان دفاعی چیمپئن پشاور زلمی ڈیرن سیمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ گزشتہ سا ل کی طرح اس سال بھی فائنل جیتنے کے لئے پر عزم ہیں ،اپنے سپورٹرز اور خاص طور ر پشتون بھائیوں کو مایوس نہیں کریںگے ، 100فی صد فٹ نہیں ہوں تاہم اس کے باوجود میں فائنل میں شرکت کروں گا ۔

لیوک رونچی کے مقابلے کے لئے کامران اکمل ہمارے پاس موجود ہے ،فتح کے لئے ٹیم کے کھلاڑی پر عزم ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں میڈیکل ٹیم کی کوشش ہے کہ میں فائنل کے لئے فٹ ہو جائوں امید یہی ہے کہ میں کھیلوں گا تاہم ابھی وقت ہے ہم جیت کے لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیتڈ کے لیوک رونچی فارم میں ضرور ہیں لیکن اس کے جواب میں ہمارے پاس کامران اکمل موجود ہیں جن سے ہمیں بہت امیدیں ہیں انہوں نے بہت اچھا ٹورنامنٹ کھیلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلسل چار میچز جیت رکھے ہیں اور گزشتہ سا ل کی طرح اس سال بھی فائنل جیتنے کے لئے پر عزم ہیں ،حکمت عملی بنالی ہے ،اپنے سپورٹرز اور خاص طور ر پشتون بھائیوں کو مایوس نہیں کریںگے۔ پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ دو سیزن میں ہمارے ساتھ تھے اور انہوں نے ہی ٹیم کو بنایا تھا اب وہ ہمارے ساتھ نہیں ہے لیکن وہ اب بھی ہمارے بہت اچھے دوست ہیں اور آج بھی اپنا بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 22:38:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :