پی ایس ایل تھری کا فائنل معرکہ کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس میں حصہ لیا

میچ کا آغازمیچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوگا ‘ ٹاس ساڑھے سات بجے کیا جائے گا فائنل کے لئے تمام ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہو چکی ہے جبکہ تین جنرل انکوژرز کو نئے وی آئی پی اسٹینڈز میں تبدیل کر دیا گیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 22:38

پی ایس ایل تھری کا فائنل معرکہ کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس میں حصہ لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) تھری کا فائنل معرکہ کے لئے ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس میں حصہ لیا۔ میچ کا آغازمیچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوگا ‘ ٹاس ساڑھے سات بجے کیا جائے گا ۔ہفتہ کی شام کو دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونچی کو ایک گھنٹہ سے زائد بیٹنگ پریکٹس کرائی گئی ۔کامران اکمل کو یونس خان نے بھی بیٹنگ ٹپس دیئے ۔پشاور زلمی کے مقامی کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن کے دوران ہی مغرب کی نماز گرائونڈ ہی میں ادا کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ میچوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پہلے پلے آف میں کراچی کنگز کو شکست دے کر براہ راست فائنل میں جگہ بنائی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم نے پلے آف کے دونوں میچوں میں کامیابی سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ،پشاور زلمی کی ٹیم ایونٹ میں اپنے آخری چاروں میچز جیت چکی ہے اور آج اس کا پانچواں میچ ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین پی ایس ایل تھری میں دو مقابلے ہوئے جس میں دونوں نے ایک ایک میچ جیتا ۔فائنل کے لئے فول پروف اور سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ رینجرز نے جمعہ کی شام کو ہی نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور ہفتہ کو دونوں ٹیموں کی پریکٹس اور پریس کانفرنس کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں سخت چیکنگ کے بعد میڈیا کو اندر آنے دیا گیا ۔

ٹیموں کی ہوٹل سے آمد اور اسٹیڈیم سے ہوٹل روانگی کے وقت بھی نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تمام ٹریفک روک دیا گیا تھا ۔ فائنل کے لئے تمام ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہو چکی ہے جبکہ تین جنرل انکوژرز کو نئے وی آئی پی اسٹینڈز میں تبدیل کر دیا گیا جس سے اسٹیڈیم کی نشستوں میں دو ہزار سے زائد کی کمی ہو گئی ہے ۔اب اسٹیڈیم کی گنجائش 33ہزار سے کم ہو کر31500رہ گئی ہے جبکہ پی ایس ایل انتظامیہ کو لاکھوں روپے گیٹ منی کی مد میں ملیں گے ۔فائنل کے بعد میوزک کنسرٹ اور شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے فائنل کو علیم رضا اور شہازیب رضا سپر وائز کریں گے جبکہ سری لنکا کے روشن مہاناما میچ ریفری ہونگے ۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 22:38:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :