ہانگ کانگ نے ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ جیت لی

اتوار 25 مارچ 2018 19:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) ہانگ کانگ نے ایشین سکوائش ٹیم چیمپئن شپ جیت لی ۔فائنل میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو 2-0سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کوپاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فائنل کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کے لی ہوین نے پاکستان کے فرخان زمان کو11-9،11-9اور11-7سے شکست دی۔دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے او چنگ مینگ نے پاکستان کے طیب اسلم کو11-6،8-11،11-0اور11-7سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ایونٹ میں پاکستان کے مرد کھلاڑیوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں نی8ویں پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 25/03/2018 - 19:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :