پی سی بی نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹکٹوں کی قیمت میں بڑی کمی کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 مارچ 2018 19:14

پی سی بی نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹکٹوں کی قیمت میں بڑی کمی کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26مارچ2018ء ): کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پی سی بی نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹکٹوں کی قیمت میں بڑی کمی کر دی۔ ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلیے ٹکٹوں کے نرخوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3کا ایونٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو چکا ہے او ر اسکے ساتھ ہی پی سی بی شائقین کرکٹ کو ویسٹ انڈیز کے پاکستان آنے کی خوشخبری سنا چکی ہے۔

ویسٹ انڈیز پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں شیڈول ہیں۔میچزیکم ،2اور3 اپریل کوکھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریزکے لئے ٹکٹوں کی قیمتی نصف کرنے کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

تاکہ کرکٹ گالا میں زیادہ سے زیادہ عوام کوشرکت کاموقع مل سکے۔پاک،ونڈیز سیریز کے ٹکٹ کل شام چھ بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔

جنرل انکلوڑرکے سب سے کم قیمت ٹکٹ کے نرخ ایک ہزارروپے برقراررکھے گئے ہیں۔آصف اقبال،وقارحسن اورماجدخان انکلوڑرکے ٹکٹ چارکے بجائے دوہزارروپے میں دستیاب ہوں گے۔وسیم اکرم،عمران خان اورظہیرعباس انکلوڑرٹکٹوں کی قیمت چھ ہزار سے کم کرکے تین ہزارکردی گئی ہے۔ جبکہ حنیف محمد، فضل محمود اورجاویدمیانداد وی آئی پی انکلوڑرکے ٹکٹ بارہ ہزارسے کم کرکے چھ ہزاررکھی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 26/03/2018 - 19:14:24